ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سبرامنیم سوامی کے دعووں کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہو پا رہی ہے بی جے پی

سبرامنیم سوامی کے دعووں کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہو پا رہی ہے بی جے پی

Sun, 26 Jun 2016 10:54:05  SO Admin   S.O. News Service

سلمان خورشیدنے کہا،یوپی میں کوئی بھی جیتے،بی جے پی نہیں جیتے گی یہ طے ہے

لکھنؤ25جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے مرکز میں حکمران بی جے پی میں ملک کی معیشت کو لے کر سوچ میں سنجیدہ تصادم ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی اپنے راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی کے دعووں کاسامناکرنے کیلئے خود کو تیار نہیں کرپا رہی ہے۔خورشید نے ٹیلی ویژن چینل ’’آج تک‘‘کی طرف سے منعقد’’پنچایت‘‘پروگرام میں کہاکہ میں مانتا ہوں کہ جو بی جے پی کی حکومت کا ڈھانچہ ہے، اس کا جس کی بنیاد، اس میں بہت ساری دراڑیں ہیں۔بی جے پی کے بہت سے لیڈر ایسے ہیں جن کے بیانات کو وزیر اعظم ظاہر طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں رہتے۔معیشت کے سلسلے میں بھی ان کی سوچ میں بہت سنجیدہ ٹکراؤ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سبرامنیم سوامی جو کہہ رہے ہیں، اس کے کچھ حقائق ہوں گے، کچھ بنیاد ہوگی۔ان کا سامنا کرنے کے لیے بی جے پی واضح طورپرخودکو تیار نہیں کر پارہی ہے۔کہیں نہ کہیں کوئی کمزوری ضرورہے۔اگر نہیں ہے تو وہ کھل کربتائے۔سوامی کے الزامات کی تحقیقات کی کانگریس کے مطالبے پرخورشید نے کہاکہ آقا کے الزامات کی تحقیقات اس لئے ضروری ہیں کیونکہ حکومت اس کا جواب نہیں دے پا رہی ہے۔کم ازکم ان کی بات کا واضح جواب دے دیں یا پھر جانچ کرا دیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ اتر پردیش میں ابھی کانگریس کوبہت کام کرنا ہے لیکن وہ ہریانہ، راجستھان یا گجرات میں پوری طرح تیار ہے۔اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں چاہے جو بھی جیتے مگر بی جے پی نہیں جیتے گی، یہ طے ہے۔کانگریس مکت بھارت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اتنا مجھے یقین ہے۔


Share: